میڈیکل کالج کے امتحانات کے حوالے سے ڈاکٹر فیصل سلطان :کا اہم اعلان

4/1/2021

اسلام آباد (واقع نگار) وزیر اعظم کے معاون خصوصی براۓ صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کل میڈیکل کالج کی امتحانات کے حوالے سے ایک اجلاس طالب کیا گیا ہے یہ بات انہوں نے اس پریس کانفرنس کے بات ایک ٹویٹ میں کہی جس میں تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کل کے اجلاس میں صورت حال کا تمام پہلوؤں سے تفصیلی جائزہ لیا جائیگا۔

یاد رہے کہ آج بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں تمام وزراء کے متفقہ رائے سے 18 جنوری سے باقاعدہ تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جس میں نہم سے بارہویں جماعت تک کے تعلیمی ادارے سب سے پہلے کھول دیے جائیںگے۔جس کہ بعد 25 جنوری کو پرائمری تا آٹھویں جماعت کے تعلیمی ادارے اور فروری میں ہائر ایجوکیشن کے ادارے جن میں یونیورسٹیز اور پوسٹ گریجویٹ کے طلباء کے لیے ادارے کھول دیے جائینگے